رحمان بابا ایکسپریس کو خانپور کے قریب حادثہ
رحیم یار خان (ویب ڈیسک) رحمان بابا ایکسپریس خانپورہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس خانپور کے قریب گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرین کو حادثہ پھاٹک نا ہونے کے باعث پیش آیا جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔