بڑی عید سے کچھ روز پہلے پاکستان کی سب سے بڑی چمڑے کی فیکٹری بند کردی گئی

بڑی عید سے کچھ روز پہلے پاکستان کی سب سے بڑی چمڑے کی فیکٹری بند کردی گئی
بڑی عید سے کچھ روز پہلے پاکستان کی سب سے بڑی چمڑے کی فیکٹری بند کردی گئی
سورس: Social Media

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور ایسے میں  پاکستان کی سب سے بڑے چمڑے کی فیکٹری کے مالک ایس ایم منیر نے واٹر ٹینکر مافیا سے تنگ آ کر اپنی فیکٹری بند کرنے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ ایس ایم منیر یونائیٹڈ بزنس  گروپ کے سربراہ ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں پاکستان کی چمڑے کی سب سے بڑی فیکٹری بند کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری بند کرنے کی بڑی وجہ واٹر ٹینکر مافیا ہے، فیکٹری کی پائپ لائن میں پانی نہیں آتا جس کے باعث انہیں گزشتہ پانچ سال سے ماہانہ دو کروڑ روپے کے ٹینکر خریدنے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وقت سے گزارش ہے کہ خدا کے واسطے پانی مافیا کا کوئی علاج ڈھونڈیں ورنہ انڈسٹری برباد ہوجائے گی اور بہت سی فیکٹریاں یہاں سے شفٹ ہوجائیں گی، اب تک چمڑے کی 10 سے 15 فیکٹریاں پہلے ہی کراچی میں بند ہوچکی ہیں۔

ایس ایم منیر کے مطابق لیدر بہت زیادہ مہنگا ہونے کی وجہ سے اس کی ڈیمانڈ میں بھی کمی آئی ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں کپڑے اور پلاسٹک کے جوتے آگئے ہیں، انہوں نے خود بھی کپڑے کے جوتے پہنے ہوئے ہیں۔

مزید :

بزنس -