نومولود بچوں کا بوسہ لینے کا کیا خطرناک نقصان ہوسکتا ہے؟ خاتون نے خود کے ساتھ پیش آنے والا افسوسناک واقعہ بیان کردیا

نومولود بچوں کا بوسہ لینے کا کیا خطرناک نقصان ہوسکتا ہے؟ خاتون نے خود کے ساتھ ...
نومولود بچوں کا بوسہ لینے کا کیا خطرناک نقصان ہوسکتا ہے؟ خاتون نے خود کے ساتھ پیش آنے والا افسوسناک واقعہ بیان کردیا
سورس: Tiktok/Dakotaelizabethgoss

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی خاتون نے ٹک ٹاک پر لوگوں کو اپنے نومولود بچوں کا بوسہ لینے سے منع کرتے ہوئے ایسا واقعہ سنا دیا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ دی مرر کے مطابق ڈیکوٹا الزبتھ گراس نامی اس خاتون کا تعلق امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر مونٹ ایئری سے ہے۔ اس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ اس کا بیٹا بوسہ لینے کی وجہ سے پیدائش کے محض 11دن بعد ہی موت کے منہ میں چلا گیا۔
الزبتھ کا کہنا تھا کہ ”بچے کو بوسہ کرنے کی وجہ سے خطرناک قسم کی انفیکشن لاحق ہو گئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو ”ہرپس سمپلیکس وائرس“ (Herpes simplex virus)لاحق ہوا تھا۔ انہوں نے میرے بیٹے کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ آپ بھی اپنے بچے کو گندے ہاتھوں سے مت چھوئیں اور بوسہ مت دیں۔ بچے کو چھونے سے پہلے اپنا چہرا اور ہاتھ اچھی طرح دھوئیں اور اگر ممکن ہو تو اچھی طرح نہا لیں۔نومولود ان خطرناک وائرسزاور بیکٹیریا سے نہیں لڑ سکتے، جو ہم باہر سے گھر لے کر آ جاتے ہیں اور اسی حالت میں بچوں کے ساتھ لاڈ پیار شروع کر دیتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -