پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان کے کن اضلاع میں اتوار کو بارش ہوگی؟

پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان کے کن اضلاع میں اتوار کو بارش ہوگی؟
پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان کے کن اضلاع میں اتوار کو بارش ہوگی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اتوار کے روز ملک کے بیشتربالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر، گلگت بلتستان ،اسلام آباد، بالائی ووسطی پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا  بھی امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں خطۂ پوٹھو ہار، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورمیانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے تاہم صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

اتوار کے روز سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تا ہم کراچی اور گردونواح میں بو ندا باندی جبکہ سانگھڑ، تھرپارکر اورعمرکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد ، ہری پور، کوہستان، مانسہرہ، کرک، کوہاٹ، کرم، بونیر، چترال، دیر، مالاکنڈ ، شانگلہ ، سوات ،مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک، وزیرستان ، بنوں اور لکی مروت  میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سبی ، کوہلو، چاغی اور دالبندین میں شدید گرم ر ہے گا۔ قلات، خضدار اور اس کے گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -