ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے،زیورات،موبائل فونز،موٹر سائیکلوں،گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے،زیورات،موبائل فونز،موٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اسامہ کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر 9لاکھ 20 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات دیگر سامان لوٹ لیا مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ذوالفقار اور فیملی سے اسلحہ کے زور پر 3لاکھ 90ہزار کی نقدی، طلائی زیورات،چوہنگ میں ڈاکوؤں نے حیدر اور فیملی سے2 لاکھ روپے اور زیورات، اچھرہ  کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عثمان سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، ؎کاہنہ میں ڈاکوؤں نے زاہد سے اسلحہ کے زور پر 69ہزار روپے اور موبائل فون،گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شرافت خان سے 75 ہزار روپے، شادمان کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ذوہیب سے 19ہزار کی نقدی اور موبائل فون، راوی روڈ کے علاقہ میں  وقار سے 15ہزار کی نقدی اور موبائل فون،گارڈن اور مناواں سے گاڑیاں جبکہ مغلپورہ،شادباغ اور مزنگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ 

مزید :

علاقائی -