سی ٹی او لاہور نے مویشی منڈیوں میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا

  سی ٹی او لاہور نے مویشی منڈیوں میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی مویشی منڈیوں میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گئے، منتظر مہدی نے سگیاں منڈی، شاہ پور کانجراں منڈی کا جائزہ لیا،سی ٹی او لاہور نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کا بھی جائزہ لیا، شہریوں کی آسانی کیلئے تمام دفتری عملہ بھی مویشی منڈیوں میں تعینات کردیا گیا سی ٹی او لا ہو ر منتظر مہد ی نے کہا کہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کیوجہ سے سگیاں روڈ پر غیر معمولی رش رہا شہر بھر میں 14 مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی گئیں ڈویژنل افسران کی نگرانی 04 ڈی ایس پیز، 22 انسپکٹرز اور 510 وارڈنز تعینات کئے  گئے رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 22 فوک لفٹرز تعینات کئے گئے سی ٹی او لاہور کی وارڈنز کو نوسر بازوں مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ سی ٹی او لاہور کی سگیاں منڈی میں بہترین انتظامات پر وارڈنز کو شاباش بھی دی۔

مزید :

علاقائی -