کانسٹیبل کی شہادت میں ملوث اشتہاری 9 سال بعد گرفتار 

  کانسٹیبل کی شہادت میں ملوث اشتہاری 9 سال بعد گرفتار 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی آئی اے کوتوالی نے کانسٹیبل کی شہادت میں ملوث اشتہاری قاتل کو 09 سال بعد گرفتار کر لیا ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کے مطابق ملزم نے دوران ڈکیتی تھانہ شادباغ میں تعینات کانسٹیبل آصف کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا ملزم زاہد عرف ببن 9 سال سے حلیہ بدل کر زندگی گزار رہا تھاملزم ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا ڈی ایس پی سی اے سٹی کوتوالی خالد ابوبکر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا  عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی ڈی ایس پی سی اے سٹی کوتوالی خالد ابوبکر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -