ساندہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 مغوی بازیاب کروا لیے

  ساندہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 مغوی بازیاب کروا لیے

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس ساندہ نے کارروائیاں کرتے ہوئے  8 مغوی بازیاب کروا لیے 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو بحفاظت ڈھونڈ کر ماں سے ملوا دیا۔4ماہ کے بچے کے اغواء کا ڈراپ سین،ملزم کو گرفتار کر کے بچہ بازیاب کروا لیا ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کی ماں سے زبردستی شادی کرنا چاہتا تھا،اس لیے بچے کو اغواء کیا۔16 سالہ لڑکی کو ملتان سے بازیاب کروا کے اغواء میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اسی طرح مختلف وجوہات پر گھر والوں سے ناراضی پر گھر چھوڑنے والی  5 خواتین کو ڈھونڈ کر لواحقین سے ملوا دیا بازیاب ہونے والی خواتین میں تحریم،آصمہ،طیبہ،مہک اور جویریہ شامل ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کے مطابق ورثاء کی درخواست پر اغواء کے مقدمات درج کر کے مغویان کو تلاش کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے

مزید :

علاقائی -