نشتر کالونی مبینہ پولیس مقابلہ،زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

نشتر کالونی مبینہ پولیس مقابلہ،زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  

      لاہور (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم خالد کو نشاندہی کے لیے لیجایا گیا اس دوران گھات لگائے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کیلئے فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -