پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1049 حادثات پر ریسپانڈ کیا

  پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1049 حادثات پر ریسپانڈ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1049 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  687 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 449 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  544 ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور 32 مسافر 495 اور 108 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ248ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں  جن میں صوبائی دارالحکومت258متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان، 101حادثات میں  105متاثرین کے ساتھ دوسرے اور  فیصل آباد72حادثات میں 71متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1136متاثرین میں 948مرد اور199خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 206فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 617افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ324زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 923موٹر سائیکلز،82آٹو رکشے106موٹر کاریں،41وین09مسافربسیں،23ٹرک اور105دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -