سی سی پی او کی شہید احمد کمال کے گھر آمد، بیوہ کو مالی امداد کا چیک دیا

  سی سی پی او کی شہید احمد کمال کے گھر آمد، بیوہ کو مالی امداد کا چیک دیا

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ  نے گز شتہ روز شہید کانسٹیبل کمال احمد کہ رہائش گاہ گئے کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان ان کے ہمراہ تھے۔رکن قومی اسمبلی رانا مبشر،ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی،ایس پی صدر حسن جاوید اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے رکن قومی اسمبلی رانا مبشر  نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی نمائندگی کرتے ہوئے شہید  کانسٹیبل کمال احمد کی بیوہ کو شہید پیکج کے تحت  مالی امداد کا چیک دیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے شہید کی بیوہ اور بچوں کو لاہور پولیس کی طرف سے عید کے تحائف دیئے۔

سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے اس موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں،لاہور پولیس عید سمیت خوشی غمی کے تمام مواقع پر اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولتی۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کی کفالت محکمہ کی ذمہ داری ہے۔شہداکے لواحقین کی مناسب دیکھ بھال کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور امن برقرار رکھنے میں لاہور پولیس کے 328 شہداء کی عظیم قربانیاں شامل ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کانسٹیبل کمال احمد نے فرض کی ادائیگی پر اپنی جان نچھاور کرتے ہوئے سینے پر گولی کھا کر پوری پولیس فورس کا سر فخر سے بلند کر دیا۔کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ کانسٹیبل کمال احمد شہید کی جرآت وبہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے لاہور پولیس کے شہدا اور غازیوں کی گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -