قصور،لڑائی جھگڑے، مخالفین کی فائرنگ سے 2افراد  زخمی

قصور،لڑائی جھگڑے، مخالفین کی فائرنگ سے 2افراد  زخمی

  

قصور (بیورورپورٹ)لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں مخالفین نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا تفصیلا ت کے مطابق سلمان نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں کو بتایا کہ میرا والد پچاس سالہ والد ہدائیت شیخ علم دین دربارکے نزدیک اپنی کریانہ سٹو ر کی دوکان پرموجود تھا کہ ملزمان ساجد ولد بشیر آرائیں، مٹھو ولد رشید آئے اور ادھا ر سامان لینے کی کوشش کی ادھار سامان نہ دینے پر مٹھو نے فائرنگ کر کے میرے والد ہدائیت کو زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے لاہور ہسپتال داخل کر دیا گیا، بکر منڈی پھولنگر میں معمولی تلخ کلامی پر دوکان پر بیٹھے عاطف شیخ کو شرجیل جوئیہ نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امدا د کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا پولیس مصروف کاروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -