ریلوے سٹیشنوں پر اوور چارجنگ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن

ریلوے سٹیشنوں پر اوور چارجنگ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر ذیشان شہزاد نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر مہنگی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 7 وینڈنگ سٹالوں کو 7  ہزارروپے جرمانہ کیا۔ فیصل آباد میں بھی کارروائی کی گئی۔

 ڈی سی او کے ہمراہ کمرشل انسپکٹر محمد اکبر اور  کلیم انسپکٹرمحسن رزاق بھی تھے جن کو انہوں نے ہدایت کی لاہور اسٹیشن کو بار بار چیک کیا جائے۔ مزید برآں اسسٹنٹ آپریشن آفیسر فیصل آباد سلیمان خالد نے بھی ڈی سی او کی ہدایت پر فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر اوورچارجنگ پر 5 وینڈنگ سٹالز کو جرمانے کئے اور وارننگ دی کہ اگر  غیر منظور شدہ اشیاء کی فروخت اور اور چارجنگ بند نہ کی گئی تو وینڈنگ اسٹال سیل کر دیا جائے گا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -