گیس لوڈشیڈنگ نے عوا م کو پریشان کر دیا،میاں نعیم الدین

  گیس لوڈشیڈنگ نے عوا م کو پریشان کر دیا،میاں نعیم الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہا ہے کہ والٹن روڈ سے منسلک مدینہ کالونی،پیر کالونی، قادری کالونی،شاہین کالونی،فاروق کالونی میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی نے شہریوں کواذیت میں مبتلا کر دیا ہے، ہیلپ لائن پر فون کرنے پر سوئی نادرن گیس کمپنی والے چیک کرنے کا کہہ کر ٹال دیتے ہیں،ڈیفنس،سپر ٹاؤن،سرور روڈ، نثارکالونی،سی ایم ایچ اور بریج کالونی سمیت دیگر امیروں کے علاقوں کو تسلسل کے ساتھ گیس فراہم کی جا رہی ہے صرف غریبوں کی بستیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جو ظلم کے مترادف ہے۔،وزیر اعظم شہباز شریف اورچیف جسٹس آف پاکستان والٹن میں ہونے والی گیس کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیش اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین کاکہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث گھریلو بجٹ پہلے ہی متاثر تھا اور اب گیس نہ ہونے کی وجہ سے دو وقت کا کھانا ہوٹل سے خریدنا پڑ رہا ہے جس نے غریب لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے لہٰذا وفاقی حکومت والٹن کے مکینوں کو گیس کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔