عید الاضحیٰ،ایل ڈبلیو ایم سی آج صفائی پلان پر عملدرآمد کے لئے متحریک

  عید الاضحیٰ،ایل ڈبلیو ایم سی آج صفائی پلان پر عملدرآمد کے لئے متحریک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی صفائی پلان2022 کا آغاز کر دیا،عید سے ایک روز قبل خصوصی صفائی ٓآپریشن، ویسٹ بیگز کی ترسیل،عوامی آگاہی کیمپس،ماڈل کیمپس اور یونین کونسلز کی سطح پر قائم کیمپس پر ایل ڈبلیو ایم سی اپنی اعلیٰ قیادت سمیت متحرک رہی،عیدالاضحی پر صفائی کے بہترین انتظامات کے لئے خصوصی عید پلان 8 سے 12 جولائی تک مرتب کیا گیا۔ مویشی منڈیوں، ماڈل کیمپس،یو سیز کیمپس میں 15لاکھ ویسٹ بیگز تقسیم کرنے کا عمل بھی جاری ہے جہاں سے شہر ی یہ ویسٹ بیگز مفت حاصل کر سکتے ہیں۔مزید عید الاضحی سے قبل ہر علاقہ میں خصوصی زیرو ویسٹ آپریشن کیا گیا اور گزشتہ 48گھنٹے میں  14,000ٹن ویسٹ اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا ہے جبکہ عید کے باقی تین دن 24گھنٹے ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ عید پلان کے مطابق شہریوں کو صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے حاضر رہے گا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ چاند رات سے ہی خصوصی آپریشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، 175بڑی مساجد اور عید گاہوں کی صفائی صبح 6بجے سے پہلے مکمل کر لی جائے گی جبکہ 174بڑی مارکیٹوں میں رات اڑھائی بجے سے صبح ساڑھے 6بجے تک عملہ مینونل سویپنگ کرے گا۔چاند رات کو تمام ٹاونز میں زیرو ویسٹ آپریشن کر کے کوڑا مکمل طور پر اٹھا یا گیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی کل 1,088 گاڑیاں اور مشینری چاند رات اور عید کے تینوں دن صفائی آپریشن میں استعمال کی جائیں گی۔ گی۔کُل 390000 کلوچونا، 19000لیٹرفنائل شہر کے تمام علاقوں میں متعلقہ افسران کو صفائی آپریشن کے لیے تقسیم کر دی گئی ہے۔ آلائشوں کو ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے کے لیے 05ڈمپنگ سائٹ کا قیام عمل میں لایا گیاہے 110عارضی کلیکشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ جبکہ 119قربان گاہوں میں صفائی کی سہولیات کی فراہمی اور آلائشوں کی کلیکشن کا عمل انجام دیا جائے گا۔