قحط زدہ چولستان میں انسانیت سسک رہی ہے،ابراہیم نقشبندی

          قحط زدہ چولستان میں انسانیت سسک رہی ہے،ابراہیم نقشبندی

  

لاہور(پ ر)الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا ہے کہ قحط زدہ چولستان میں انسانیت سسک رہی، بھوک، افلاس پانی اورخوراک کی قلت کی وجہ وہاں لوگوں کے سینکڑوں جانور ہلاک ہوچکے ہیں لوگ نقل مکانی پرمجبور ہوگے ہیں ان حالات میں الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ نے مخیر حضرات کے تعاون سے چولستان، گلگت،پارہ چنار،گوجرانوالہ اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں مستحقین کیلئے عید قربان کے موقعہ پر  200 سے زائد بڑے جانورگائے وغیرہ کی قربانیاں اورایک سو کے قریب چھوٹے جانوروں کی قربانی کرنے کا انتظام کیا ہے انہوں نے کہاکہ الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے اندرون چولستان میں پانی کی فراہمی، مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ چولستان میں پانی کے مسائل کے مستقل حل اور دینی و عصری تعلیم و تربیت کے لئے کوششیں   اور سدھارو والے ٹوبہ پر بڑا سولر واٹر سسٹم، واٹر فلٹریشن پلانٹ، مسجد اور مدرسہ کے بڑے پروجیکٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے، جلد ہی مقامی لوگوں کے لیئے  فری میڈیکل کیمپس بھی لگایا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -