”المدرسہ الازھریہ“کا قیام تعلیمی انقلاب لائیگا،نبیل جاوید،طاہر بخاری

   ”المدرسہ الازھریہ“کا قیام تعلیمی انقلاب لائیگا،نبیل جاوید،طاہر بخاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)دنیائے اسلام کی عظیم اور قدیم یونیورسٹی الازہر الشریف اور محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے درمیان تعلیمی اشتراکِ عمل کے حتمی لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے اسلام آباد میں قائم مصری سفارتخانے میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہ ہوا۔ جس میں پاکستان میں جمہوریہ مصر کے سفیر الدکتورطارق دحروج،سیکرٹری اوقاف پنجاب نبیل جاوید، ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، فسٹ سیکرٹری مصر ایمبیسی عامرال سیّد نصیر الدین، سیکنڈ سیکرٹری احمد ردایوسری اور الشیخ قاری سیّدصداقت نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سیڈیز کی عمار ت میں ”المدرسہ الازہریہ“کے قیام،جامعۃ الازہر سے مصری اساتذہ کی پاکستان آمد، مدارجِ تعلیم، نصاب اور تدریس سمیت دیگر امور پر گفت شنیدہوئی۔ سیکرٹری اوقاف اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف نے کہا کہ پنجاب اور بالخصوص لاہور میں الازہر ی مشن کی آمد اور جامعۃ الازہر کے ”المدرسہ الازھریہ“کا قیام، خطّے میں تعلیمی انقلاب اور عربی زبان و ادب کی ترویج کا باعث ہوگا۔انہوں نے اجلاس کو مطلع کیا کہ دونوں اداروں کے درمیان ”مفاہمت کی یادداشت“کامسوّدہ " توثیق کے لیے وزارت ِ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کو ارسال کیا گیا، جس کی تصدیق ہوچکی ہے، اس کی مزید منظوری کے لئے معاملہ کیبنٹ کمیٹی کو جلد پیش کردیا جائے گا۔ مصری ایمبسڈرڈاکٹر طارق دحروج نے کہا کہ پاکستان میں الازہر کے ادارے کا قیام دیرینہ خواہش ہے، 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -