قربانی جذبہ ایثارمحبت اورتقویٰ کانام ہے،راغب حسین نعیمی

 قربانی جذبہ ایثارمحبت اورتقویٰ کانام ہے،راغب حسین نعیمی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے ہے کہ قربانی جزبہ ایثارمحبت اورتقویٰ کانام ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پرغرباء‘مساکین اورمستحق افراد کاخصوصی خیال رکھاجائے۔ عید الاضحی کا دن ہمیں اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے کہ ہم اپنے ذاتی مفادات کو بالا ئے تاک رکھ کر قربانی کا جذبہ پیدا کریں،شدت پسندی کی سوچ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ عیدالاضحی کا دن ایثار، ہمدردی وغمگساری کا مظہر ہے۔ کوئی بھی قوم ایثار وہمدردی اورقربانی کے جذبے کے بغیرترقی نہیں کرسکتی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ، قربانی نمود و نمائش کیلئے نہیں اللہ کی رضا کیلئے کرنی چاہیے، قربانی کے اصل فلسفہ اور روح کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہو ں نے کہاکہ مسلمان عید الاضحی کے موقع پر گناہوں کو چھوڑنے اور نیکی کا راستہ اختیار کرنے کا عہد کریں،قربانی صرف جانور ذبح کرنے کانام نہیں بلکہ فلسفہ قربانی تو یہ ہے کہ انسان اپنی سبسے زیادہ محبوب اور پسندیدہ چیزکو اللہ کے حکم پر ہر وقت قربان کرنے کیلئے تیار رہے،مسلمان اپنے دلوں میں جذبہ ابراہیمی پیدا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -