اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کیلئے قومی کراٹے ٹیم کا اعلان

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کیلئے قومی کراٹے ٹیم کا اعلان

  

          اسلام آباد (این این آئی)اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کیلئے پاکستان کی مرد و خواتین کی کراٹے ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا،مردوں کی ٹیم میں 60 کے جی میں محمد مراد،67 کے جی میں نصیر احمد، 75 کے جی میں سعدی عباس اور 84 کے جی میں عمران علی شامل ہیں۔خواتین کی ٹیم میں 55 کے جی میں ثناء کوثر، 61 کے جی میں فخر النساء، 68 کے جی میں کلثوم ہزارہ اور 68 کے جی میں نرگس ہزارہ شامل ہیں،دوسری جانب شاہ محمد شان کوچ اور عندلیب سندھو ٹیم منیجر ہوں گی۔واضح رہے کہ 5ویں اسلامک سالیڈیرٹی گیمز 9 سے 18 اگست تک ترکی کے شہر کونیا میں ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -