انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بہت کھیلنا پسند ہے،فاطمہ ثناء 

   انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بہت کھیلنا پسند ہے،فاطمہ ثناء 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)قومی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء نے برمنگھم میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی پر کہاہے کہ مجھے انگلینڈ کی کنڈیشنز میں کھیلنا پسند ہے، اپنے پسندیدہ بولرز کو ان پچز پر کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مجھے انگلینڈ کی کنڈیشنز میں کھیلنا پسند ہے، اپنے پسندیدہ بولرز کو ان پچز پر کھیلتے ہوئے دیکھا ہے، مجھے بھی اب ان کنڈیشنز اور پچز پر بولنگ کروانے کا موقع ملے گا، کوشش ہوگی کہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کروں۔فاطمہ ثناء نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2021 کی کیپ وصول کی ہے۔انہوں نے گزشتہ برس آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 24 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ اسی کارکردگی کی بناء پر انہیں آئی سی سی نے 2021 ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔یادر رہے کہ فاطمہ ثناء یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہیں۔20 سالہ فاسٹ بولر فاطمہ ثناء کا تعلق کراچی سے ہے، انہیں بھائیوں کو کرکٹ کھیلتا دیکھ کرکٹر بننے کا شوق پیدا ہوا۔