بھنڈی کو ہرقسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتا، محکمہ زراعت

 بھنڈی کو ہرقسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتا، محکمہ زراعت

  

قصور(اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہا ہے کہ بھنڈی کو ہرقسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتاہے تاہم پانی کے بہترنکاس والی میرازمین نہایت موزوں ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ مناسب وترآنے پرزمین کو نرم او ر بھربھرا کرنے کے بعد ہی بھنڈی کی کاشت کی جائے۔ ترجمان  نے اے پی پیکو بتایا کہ بھنڈی کی فصل مختلف طریقوں سے کاشت کی جاسکتی ہے اس کی کاشت کیلئے بہتراگا کا حامل بیج استعمال کیاجائے۔انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں کے موثرتدارک کیلئے بیجائی کے بعد اگا سے پہلے سپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ زمین کی ساخت اور موسم کو مدنظررکھتے ہوئے آبپاشی کی جائیپھول اور پھل کے مرحلہ پر پانی کی کمی نہ آنے دیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھنڈی کی فصل کاشت کے 45یا50دن بعد چنائی کے قابل ہوجاتی ہے۔

مزید :

کامرس -