پیاز کو کم از کم چھ ماہ تک ذخیرہ کیا جاسکتا ہے، محکمہ زراعت 

پیاز کو کم از کم چھ ماہ تک ذخیرہ کیا جاسکتا ہے، محکمہ زراعت 

  

قصور(اے پی پی):محکمہ زراعت  قصورکے ترجمان نے کہا کہ پیازکومناسب وقت پر برداشت کرکے کم ازکم 6ماہ یا اس سے بھی زائد عرصہ تک ذخیرہ کیاجاسکتاہیبرداشت اور سٹوریج کے لئے محکمہ زراعت کی مشاورت بہتر نتائج فراہم کرسکتی ہے۔ انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ اگر پیازکی فصل کو مناسب وقت پر برداشت کرلیاجائے تو کم ازکم 6ماہ تک اس کی اصل طاقت کو برقراررکھاجاسکتا ہیکاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فصل کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں۔ اور جب پودوں کے تنے 15سے 20فیصد تک خشک ہوکر ٹوٹنا شروع ہوجائیں تو پھر پیازکی برداشت میں تاخیر سے اجتناب برتنا چاہیے کیونکہ پیازکی برداشت جتنی تاخیر سے ہوگی اتنا فصل کے گلنے سڑنے کے خدشات میں اضافہ ہوتاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹے تنے والے پیازکے ایسے گٹھے جو مکمل طورپر پک کر تیار نہ ہوئے ہوں

مزید :

کامرس -