زراعت کے فروغ میں ایگریکلچر انجینئرنگ ورکشاپ کا کردار اہم ہے، محمد طارق

   زراعت کے فروغ میں ایگریکلچر انجینئرنگ ورکشاپ کا کردار اہم ہے، محمد طارق

  

خضدار  (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر انجنیئرنگ (ایم ایم ڈی) خضدارمحمد طارق  نے کہا ہے کہ زراعت کے فروغ میں ایگریکلچر انجینئرنگ ورکشاپ کا کردار انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے ورکشاپ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آ ہنگ کرکے اسکی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر نے محکمہ کے آفیسران کے ہمراہ ایم ایم ڈی کے ورکشاپ کے دورے کے بعد محکمہ کے آفیسران کے اجلاس و زمینداروں سے خطاب کے دوران کیا۔  اس موقع پر انجینئر لیاقت علی،انجینئرہدایت اللہ،انجینئر محمد مراد،انجنیئر محمد طارق زہری، بابو نور محمد مینگل،محمد رمضان،اعجاز احمد قمبرانی،سعد اللہ شاہوانی و محکمہ کے دیگر عملہ بھی موجود تھے۔ 

قبل ازیں سپرننڈنٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ورکشاپ کے مختلف شعبوں اور مشینری سے متعلق بریفنگ دی دورہ کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے ملازمین سے فردافردا ملاقات کرکے مشینری سے متعلق دریافت کیا ڈپٹی ڈائریکٹرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کاشعبہ علاقے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے زراعت کو فروغ دیکر نہ صرف علاقے سے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے بلکہ صوبے کومعاشی طور پر بھی مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر زراعت وتوسیعی واجہ اسد اللہ بلوچ سیکرٹری  زراعت وڈی جی زرعی انجینئر نگ کے واضح ہدایات واحکامات کے تحت انجینئرنگ ورکشاپ کودورہ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائینگے۔

مزید :

کامرس -