گلاب کے پودوں کو شدید گر می سے بچایا جائے، محکمہ زراعت پنجاب
قصور(اے پی پی):محکمہ زراعت قصور نے گلاب کے پودوں کو شدید گر می اور مختلف کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے 4سے5روزکے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ گلاب کے پودوں پر ماہ جولائی کے دوران جوں کا حملہ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پرسختی سے عملدرآمد کی بھی ضرورت ہے۔ ماہ جولائی کے دوران موسم گرماکا درجہ حرارت بڑھنے سے گلاب کے پودوں پر جوں کے حملے کا خدشہ رہتاہے جس سے پھولوں کی نشوونما رک جاتی ہے جوں کے حملے سے بچا کیلئے ضروری ہے کہ گلاب کے پودوں اور پھولوں پر 4 سے5روزکے وقفہ کے بعد پانی کی پھوارکا سپرے کیاجائے۔۔انہوں نے بتایا کہ اگر اس دوران کچھ پھول یا شاخیں خشک ہوجائیں تو انہیں کاٹ دیناچاہئیے 7دن کے وقفہ سے آبپاشی کا سلسلہ جاری رکھنے کے مفیداثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔