بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا

بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا
بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں شوہر کے قتل کے الزام میں پولیس نے بیوی اور  اس کے آشنا کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 30 جون کو لورک یادیو نامی ایک شخص کی لاش کماد سے ملی تھی، شروع میں تو  مقتول کی شناخت ہی معمہ بنی رہی تاہم بعد میں لاش کے کپڑوں سے اس کی شناخت ممکن ہوئی۔ کئی روز تک کی تفتیش کے بعد پولیس نے لورک یادیو کے دوست کرشنا  کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے  لورک کی بیوی کے کہنے پر اسے قتل کیا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ اس کا لورک کی بیوی کے ساتھ چکر تھا اور لورک راستے کی رکاوٹ تھا۔ پولیس نے مقتول کی بیوی کے ساتھ ساتھ چھوٹا یادیو نامی ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے، اس پر الزام ہے کہ اس نے قتل میں معاونت کی تھی۔

مزید :

جرم و انصاف -