شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور  ولی عہد محمد بن سلمان کی عالم اسلام کو عیدالاضحی کی مبارک باد

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور  ولی عہد محمد بن سلمان کی عالم اسلام کو عیدالاضحی ...

  

 ریاض (آئی این پی) خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اسلامی ممالک کے سربراہان اور امت مسلمہ کو عیدالاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے۔سعودی خبررساں ادارے نے سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری ہونے والے خصوصی پیغام میں دوست اسلامی ممالک کے سربراہان اور پوری امت مسلمہ کو عیدالاضحی کی مبارک باد اس دعا کے ساتھ پیش کی ہے کہ رب کریم ہم سب کے نیک اعمال کو قبول فرمائے اور عالم اسلام کو مزید استحکام، امن و خوشحالی عطا فرمائے۔

مبارک باد

مزید :

صفحہ اول -