پی آئی اے عملے کی فرض شناسی، قیمتی سامان خاتون مسافر کے حوالے کر دیا

پی آئی اے عملے کی فرض شناسی، قیمتی سامان خاتون مسافر کے حوالے کر دیا

  

 لاہور (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے عملے کی فرض شناسی، قیمتی سامان خاتون مسافر کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے عملے نے خاتون مسافر کو اْن کا قیمتی سامان بحفاظت حوالے کر دیا۔جدہ سے ملتان پہنچنے والی پرواز میں خاتون مسافر اپنے زیورات، ملکی اور غیر ملکی کرنسی اور اقامہ بھول گئیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کے عملے کو سرچ کے دوران مذکورہ اشیاء ملیں، سیٹ نمبر سے مسافر کی شناخت کی اور رابطہ کرکے سامان اْن کے حوالے کر دیا۔

پی آئی اے

مزید :

صفحہ اول -