ایلون مسک کا ٹویٹرخریدنے  کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ

  ایلون مسک کا ٹویٹرخریدنے  کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ

  

سان فرانسسکو(شِنہوا)ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹویٹر کو خریدنے کیلئے 44 ارب امریکی ڈالر مالیت کے معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کمپنی پر اس کے بوگس اور جعلی اکانٹس سے متعلق معلومات کو چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔ایلون مسک کے وکیل نیدعوی کیا کہ ٹویٹر انضمام کے معاہدے میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں ناکام رہا اوراپریل میں دستخط کیے گئے معاہدے کی متعدد شقوں میں مادی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ٹویٹر کے بورڈچیئرمین بریٹ ٹیلر نے کہا ہے کہ کمپنی ایلون مسک کیساتھ طے شدہ قیمت اورشرائط پر معاہدے کی تکمیل کیلئے  پرعزم ہے، اور انضمام کے معاہدے کو نافذ کرنے کیلئیقانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔بریٹ ٹیلر جو سیلزفورس کے بھی شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں نے ٹویٹ کیا کہ ہم ڈیلاویئر کورٹ آف چانسری میں کامیاب ہونے کیلئے پراعتماد ہیں۔اپریل میں ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر سے ٹویٹر خریدنے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں مئی میں انہوں نے کہا تھا کہ معاہدہ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بوگس اور جعلی اکانٹس کی تعداد کے بارے میں تفصیلات مانگی تھیں۔

ایلون مسک

مزید :

صفحہ اول -