قوم کرپٹ حکومت کی تباہ کاریوں کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے،پرویزالٰہی 

قوم کرپٹ حکومت کی تباہ کاریوں کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے،پرویزالٰہی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے عیدالاضحی پر تہنیتی پیغامات میں کہا ہے کہ آج عید مناتے ہوئے ہمیں چاہئے کہ اپنے مادرِوطن کیلئے عظیم قربانیاں دینے والے پاک فوج، پولیس اور دیگر اداروں کے جوانوں، افسروں اور کشمیری بھائیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور غریبوں، مسکینوں، بیواؤں اور یتیموں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اگلی نسلوں کو آزادی کی قیمت کا پتہ ہونا چاہئے کہ ہم نے یہ وطن عزیز کتنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کیا ہے، ہمارے بزرگوں نے اپنا خون دے کر پاکستان کا تحفہ ہمیں دیا اس لیے دل و جان سے اس کی حفاظت ہم پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کو جتنا نقصان پہنچایا اتنا تو کورونا بھی نہ پہنچا سکا، پاکستانی عوام کرپٹ حکومت کی تباہ کاریوں کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے، اس نازک صورتحال میں ملک کی آزادی کے تحفظ اور معیشت کو سنبھالنے کیلئے پاک فوج اور انتظامی ادارے پیش پیش ہیں۔ 
پرویزالٰہی

مزید :

صفحہ اول -