کشمیری نوجوان نے ڈسپلے رول پر قرآن پاک لکھ کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

کشمیری نوجوان نے ڈسپلے رول پر قرآن پاک لکھ کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

  

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کیلی گرافر نے 500 میٹر طویل ڈسپلے رول پر مکمل قرآن کریم لکھنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے باندی پورا سے تعلق رکھنے والے نوجوان مصطفیٰ ابن جمیل نے ڈسپلے رول پر ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے کا کارنامہ 7 ماہ کے عرصے میں انجام دیا۔عالمی ریکارڈ بنانے والے مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ ریاضی کمزور ہونے کی وجہ سے سکول سے نکال دیا گیا اور کئی بار کوشش کے باوجود میٹرک پاس نہ کر سکا جس کی وجہ سے خاندان اور دوستوں نے مجھے ’فیلیئر‘ کا لقب دے ڈالا اور اس سے میری ذہبی صحت پر بہت برا اثر پڑا۔

کشمیری نوجوان نے

مزید :

صفحہ اول -