سرفراز بگٹی کے قافلے کے  قریب دھماکہ، گارڈز زخمی

سرفراز بگٹی کے قافلے کے  قریب دھماکہ، گارڈز زخمی

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے شمور ڈیرہ بگٹی روڈ پر سرفراز بگٹی کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا تاہم وہ محفوظ رہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران کے مطابق سینیٹرسرفراز بگٹی دھماکے میں محفوظ رہے جبکہ ان کے گارڈز خمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جس مقام پر دھماکا ہوا وہ روجھان پور کا علاقہ ہے، ڈیرہ بگٹی کی انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ  گئی، سینیٹر سرفراز بگٹی عید منانے ڈیرہ بگٹی آرہے تھے۔

سرفراز بگٹی

مزید :

صفحہ اول -