وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق وزارتوں سے مستعفی

وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق وزارتوں ...

  

      لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق اورصوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق  نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔سردار ایاز صادق نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ  وزارت سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر دے رہا ہوں، میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار ایازصادق اور سلمان رفیق نے ضمنی انتخابات کی الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لیے استعفیٰ دیا ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے صوبائی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خواجہ سلمان رفیق کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے وزارت سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی  بناء  پر دیا۔ایوان وزیر اعلیٰ نے گورنر کو خواجہ سلمان رفیق کے استعفے کی منظوری کا مراسلہ بھجوا دیا ہے۔خیال رہے کہ سلمان رفیق حمزہ شہباز کی کابینہ میں صوبائی وزیر برائے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے ضمنی انتخابات ہر صورت جیتنے کے لیے مسلم لیگ ن نے حکمت عملی بنائی ہے جس کے تحت دونوں نے استعفیٰ دیا ہے۔مستعفی ہونے کے بعد دونوں رہنما لاہور میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق حکومتی عہدیدار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔

 مستعفیٰ 

مزید :

صفحہ اول -