ہیروئن کیس میں اے این ایف کے کردار پر آرمی چیف سے شکایت کرچکا:رانا ثناء اللہ

ہیروئن کیس میں اے این ایف کے کردار پر آرمی چیف سے شکایت کرچکا:رانا ثناء اللہ

  

      اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے وہ اپنے خلاف منشیات کے کیس میں اینٹی نارکوٹکس کے کردار پر آرمی چیف سے تحریری شکایت کرچکے ہیں جبکہ ملاقات مین بھی ان سے شکوہ کر چکے ہیں، ان کی شکایت وصول کی گئی مگر مجھے بتایا گیا آرمی کا تحقیقات کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہو ئے رانا ثنااللہ نے کہا مجھ پر 15کلو ہیروئن کا جعلی کیس ڈالنے میں عمران خان، شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عارف ملک ملوث تھے۔ 15 کلو ہیروئن کا تھیلا شہزاد اکبر کے پاس موجود تھا، انہوں نے اسلام آباد پولیس سے کہا یہ تھیلا پارلیمنٹ لاجز میں رانا ثنا اللہ کے لاج میں رکھ دیا جائے، ا سلا م آباد پولیس نے انکار کیا تو اے این ایف کے میجر جنرل عارف ملک اس سازباز میں ملوث ہوئے اور بدلے میں فوائد حاصل کیے۔ کابینہ میں فواد چوہدری کے علاوہ طارق بشیر چیمہ اور اعجاز شاہ نے بھی مقدمے کو جعلی قرار دیا۔

رانا ثناء 

مزید :

صفحہ اول -