ڈی جی خان میں خاتون سمیت 2 افراد غیرت کے نام پر قتل
ڈی جی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی خان کے علاقے درخواست جمال خان میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں کوغیرت کے نام پر والد سمیت 4 افراد نے قتل کیا، خاتون کے والد سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
قتل