ہلڑ بازی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی نہیں کر رہا:احسن اقبال

  ہلڑ بازی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی نہیں کر رہا:احسن اقبال

  

      لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اْن کے ساتھ ریسٹورنٹ میں بدتمیزی کرنیوالی فیملی کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز احسن اقبال کے ساتھ ایک نجی ریسٹورنٹ میں بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال نے کہا کہ قانون اجازت دیتا ہے کہ ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں لیکن اس واقعے میں خواتین اور بچے شامل تھے، اس لیے قانونی کارروائی نہیں کررہا۔عمران خان ایک کھلاڑی تھا مگر اس نے نفرتوں کی بنیاد رکھی واقعے کی ایف آئی آر عوام کی عدالت میں درج کرواؤں گا کہ ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی کریں، اگر ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی نہ کی تو پاکستان میں بھی لبنان کی طرح خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔ عمران نیازی کی سیاست نفرت کو فروغ دے رہی ہے، میں سیاست میں نیا نہیں، 3 دہائیاں ہوگئی ہیں، پی ٹی آئی کے لوگوں سے کہتا ہوں جہالت پر مبنی کام نہ کریں۔عمران خان پچھلے 10 سال سے چور چور کی مہم چلا رہا ہے، چار سال کی حکومت میں عمران خان ایک بھی الزام ثابت نہیں کر سکا۔اْن کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور الزام تراشیوں کا نتیجہ ہے کہ یہ سڑکوں پر دھکے کھا رہا ہے، سیاسی رہنماؤں کو اپنے کارکنوں کی تربیت کرنا ہوتی ہے جبکہ عمران خان حکومت چلانے اور کارکنوں کی تربیت کرنے میں ناکام رہے۔ میرے خیال میں عمران نیازی کو ایک ماہر نفسیات کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -