ایچ آر سی پی کا جسٹس (ر) جاوید اقبال کیخلاف الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

  ایچ آر سی پی کا جسٹس (ر) جاوید اقبال کیخلاف الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق سربراہ جسٹس(ر) جاوید اقبال پر لگائے گئے حیران کن الزامات کی شفا ف اور آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے اور اگر یہ الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں عہدے سے ہٹا دیا جانا چاہیے،بیان میں کہا گیا کہ ایچ آر سی پی تحقیقات کے اس مطالبے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ہونے والی کارروائی پر نظر رکھے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیشن نے کہا اس نے جاوید اقبال کیخلا ف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا، جو جبری گمشدگی سے متعلق انکوائری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں۔کمیشن نے ایک بیان میں کہا یہ ایچ آر سی پی کیلئے انتہائی تشویشناک بات ہے کہ یہ الزامات ایک خاتون کی جانب سے لگائے گئے تھے، جنہوں نے جسٹس (ر) اقبال سے ان کے بطورِ چیئرمین سی او آئی ای ڈی رابطہ کیا تھا۔ چیئر مین سی او آئی ای ڈی ایک ایسا عہدہ ہے جس میں وہ طیبہ گل کی گواہی کے تحفظ اور ایک لاپتا رشتہ دار کے ضمن میں انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے ذمہ دار تھے۔کمیشن نے کہا جاوید اقبال نے نہ صرف مبینہ طور پر دو حیثیتوں سے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے بلکہ وہ ان الزامات کا جواب دینے کیلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے میں بھی ناکام رہے ہیں۔

ایچ آر سی پی

مزید :

صفحہ اول -