نانگا پربت پر پھنسنے والے کوہ پیما شہروز کاشف لاہور پہنچ گئے

  نانگا پربت پر پھنسنے والے کوہ پیما شہروز کاشف لاہور پہنچ گئے

  

لاہور (آئی این پی)نانگا پربت سے ریسکیو کیے جانے والے کوہ پیما شہروز کاشف لاہور پہنچ گئے۔کوہ پیما شہروز کاشف اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اسکرود سے لاہور پہنچے جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر عزیز و اقارب نے شہروز کاشف کا استقبال کیا۔شہروز کاشف نانگا پربت کی چوٹی سر کرکے واپس آئے ہیں جب کہ وہ نانگا  پربت سے واپسی پر لاپتا ہوگئے تھے جس کے بعد پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں انہیں اور کوہ  پیما فضل علی کو ریسکیو کیا گیا۔

 شہروز کاشف

مزید :

صفحہ اول -