اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر خواجہ سرا سمیت نامعلوم افراد کا حملہ،تشدد کر کے فرار

  اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر خواجہ سرا سمیت نامعلوم افراد کا حملہ،تشدد کر کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ایاز امیر کے بعد اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو بھی نامعلوم افراد نے حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم پر حملہ اسلام آباد کے علاقے میلوڈی میں ان کے آفس کے سامنے کیاگیا، ایک خواجہ سرا نے سمیع ابراہیم سے پیسے مانگے وہ دینے لگے تو خواجہ سرا نے حملہ کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران ایک اور شخص آیا اور ویڈیو بنانے لگا بعد ازاں سبز رنگ کی گاڑی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔ سینئر اینکر سمیع ابراہیم  دفتر سے باہر نکلے تو کچھ نامعلوم افراد پہلے سے موجود تھے، ان میں ایک خواجہ سرا بھی تھا جس نے کہا کہ تم نے گالیاں دی ہیں اور پھر ان پر حملہ کر دیا۔سمیع ابراہیم نے کہا کہ مجھے ڈر تھا کہ یہ کہیں مجھے گاڑی میں نا لے جائیں۔سمیع ابراہیم نے کہا کہ شکر ہے کہ میں اس وقت دفتر کے نیچے ہی تھا تو میں ہاتھ چھڑا کر واپس دفتر میں چلا گیا۔
سمیع ابراہیم

مزید :

صفحہ اول -