پی پی202ضمنی الیکشن،مریم نواز 11 جولائی کو جلسہ سے خطاب کریں گی 

پی پی202ضمنی الیکشن،مریم نواز 11 جولائی کو جلسہ سے خطاب کریں گی 

  

ساہیوال(این این آئی)  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مر یم نواز 11جولائی کو بعد دوپہر2بجے 90موڑ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔یہ جلسہ مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی 202ملک نعمان احمد لنگڑیال سابق صوبائی وزیر امیدوارکی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ہوگا۔جلسہ سے مسلم لیگ ن ضلع ساہیوال کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی،ضلعی اور پنجاب کے عہدیدار بھی خطاب کریں گے۔ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔پولیس کے482افسروں اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد خضر افضال اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ساہیوال صادق بلوچ انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ 

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -