کورونا کے وار تیز،مزید 7افراد جاں بحق، 158مریضوں کی حالت تشویشناک

  کورونا کے وار تیز،مزید 7افراد جاں بحق، 158مریضوں کی حالت تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے ہیں، مزید 7 جانیں نگل گیا، 24 گھنٹوں میں 732 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.24 فیصد رہی اور اس دوران 22 ہزار 568 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 732 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا
 

مزید :

صفحہ اول -