84کالعدم تنظیموں،ذیلی ادارں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کیلئے پابندی کی زد میں آنیوالی 84کالعدم تنظیموں،ان کے ذیلی ادارں اور زیر نگرانی تنظیموں کی فہرست جاری کر دی،جبکہ محکمہ داخلہ نے انتباعی پیغام میں واضح کیا ہے کہ عوام اپنی زکوٰۃ،خیرات، عطیات ا ور کھالیں صرف پنجاب چیرٹی کمیشن سے منظورشدہ اداروں اور تنظیمو ں کو دیں،انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم تنظیموں، ان کے ذیلی اداروں اورزیر نگرانی تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا جرم ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جا نب سے کالعدم تنظیموں اوران کے ذیلی اداروں کی جاری کردہ فہرست میں لشکر جھنگوی،سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد(ذیلی تنظیمیں الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی)، لشکر طیبیہ، سپاہ صحابہ پاکستان،تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد،تحریک اسلامی،القاعدہ،ملت اسلامیہ پاکستان(سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان)،خدام الاسلام (سابقہ جیش محمد)، اسلامی تحریک پاکستان (سابقہ تحریک جعفریہ پاکستان)،جمعیت الانصار،جماعت الفرقان،حزب التحریر،خیرالناس انٹرنیشنل ٹرسٹ،(سپلنٹر گروپ آ ف جماعتہ الدعوۃ)،بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان،لشکراسلامی،انصارالاسلام، حاجی نمدار گروپ،تحریک طالبان پاکستان،بلوچستان ریپبلکن آرمی،بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان،بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ،بلوچستان مسلح دفاع تنظیم،شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت،مرکزسبیل آرگنائزیشن گلگت،تنظیم نوجوانان اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہل سنت والجماعت(سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان)،الحرمین فاؤنڈیشن،رابطہ ٹرسٹ،انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت،تنظیم اہل سنت ولجماعت گلگت،بلوچستان بنیاد پرست آرمی،تحریک نفاذ امن،تحفظ حدوداللہ،بلوچستان وجہ لبریشن آرمی،بلوچ ریپبلکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آر می، اسلام مجاہد ین،جیش اسلام،بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی،خانہ حکمت گلگت بلتستان گلگت،تحریک طالبان سوات،تحریک طالبان مہمند،طارق گیدڑ گروپ،عبداللہ اعظم بریگیڈ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ،اسلامک موومنٹ آف ازبکستان،اسلامک جہادیونین،313بریگیڈ،تحریک طالبان باجوڑ،امربالمعروف و نہی عن المنکر(حاجی نمدار گروپ)،بلوچستان سٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد،یونائیٹڈ بلوچ آرمی،جئے سندھ متحدہ محاذ،داعش/آئی ایس آئی ایل/آئی ایس /آئی ایس آئی ایس،جماعت الا حرار،لشکر جھنگوی العا لمی، انصار الحسین، تحریک آزادجموں و کشمیر،جند اللہ،الرحما ویلفیئر ٹرسٹ آرگنائزیشن،بلوارستان نیشنل فرنٹ(عبدالحمید خان گروپ)،جماعت الدعوۃ(ذیلی تنظیمیں الانفال ٹر سٹ لاہور، ا د ا رہ خدمت خلق لاہور،الدعو ارشاد پاکستان لاہور،موسکس اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور،معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن،ذ یلی تنظیمیں الفضل فاؤنڈیشن ٹرسٹ لاہور،الایثار فاؤنڈیشن لاہور)، پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فاؤنڈیشن،حزب الاحرار،بلوچستان راجی اجوئی،آر سا نگھڑ،جئے سند ھ قومی محاذ،اریسر گروپ،سندھو دیش ریو لیویشن آرمی، سندھودیش لبریشن آرمی،خاتم الانبیاء،غازی فورس،غلامان صحابہ،معمارٹرسٹ،سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی،الجزا پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی اورالاخترٹرسٹ اور الرشید ٹرسٹ شامل ہیں۔
کھالیں پابندی