پیر حمد اللہ شاہ 40حج مکمل کرکے 4دہائیوں کے بعد آج اپنے آبائی گاؤں پبی نوشہرہ میں عید الاضحی منائینگے

 پیر حمد اللہ شاہ 40حج مکمل کرکے 4دہائیوں کے بعد آج اپنے آبائی گاؤں پبی نوشہرہ ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی مشہور مذہبی و بزرگ شخصیت پیر حمد اللہ شاہ 40حج مکمل کرکے 4دہائیوں کے بعد آج اپنے آبائی گاؤں پبی نوشہرہ میں عید الاضحی منائیں گے۔پیر حمد اللہ شاہ گزشتہ 40سال سے زائد عرصہ سے سعودی عرب میں مقیم تھے اس دوران انہوں نے ہر سال حج ادا کیا تاہم امسال وہ عید الاضحی منانے کیلئے اپنے آبائی علاقے نوشہرہ پبی آگئے۔ اس موقع پر انہوں نے 40حج ادا کرنے کی خوشی میں تمام مساجد کے علمائے کرام اور عمائدین علاقہ کیلئے ایک دعوت طعام کا اہتمام کیا جس میں موصوف کے رشتہ داروں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پیر حمد اللہ شاہ فرداً فرداً تمام افراد سے ملے اور دعوت میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -