صوبائی دارلحکومت پشاور میں عید قربان پر چھریوں کے نرخوں میں اضافہ

صوبائی دارلحکومت پشاور میں عید قربان پر چھریوں کے نرخوں میں اضافہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں عید قربان پر چھریوں  اور کلہاڑیوں سمیت دیگر اشیائے کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا ہے شہری چھری مہنگی ہونے پر پرانی چھریوں کی دھار تیز کرانے پر مجبور ہوگئے عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کاٹنے کیلئے چھریوں کی فروخت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے مختلف سائز کی چھریوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے جبکہ گوشت اور ہڈیوں  کو کاٹنے کیلئے کلہاڑی  کی قیمتیں بھی اسمان سے باتیں کرنے لگی شہریوں نے چھیریوں اور کلہاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کی  کے باعث گھروں میں موجود پرانی چھریوں  کی دھار تیز کرانے پر مجبور ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -