عید الاضحی آمد‘ شہر بھر میں مصالحوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھنے لگا
پشاور(سٹی رپورٹر)عید الاضحی کی امد کے موقع پر شہر بھر میں مصالحوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھنے لگا عید پر من پسند کھانے بنانے کیلئے شہری مختلف قسم کے مصالحے خریدنے لگے تاہم مہنگائی کے باعث مصالحوں کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہے جبکہ بعض جگہوں پر دکانداروں نے بھی خود ساختہ قیمتیں لگا کر مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے جس نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے تاہم متعلقہ انتظامیہ اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ مختلف بازاروں میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ مصالحہ جات بھی فروخت ہونے لگے جس سے کئی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔