مطالبات کے حصول کیلئے اسلام آباد میں دھرنا دینگے‘ کرامت تنولی 

  مطالبات کے حصول کیلئے اسلام آباد میں دھرنا دینگے‘ کرامت تنولی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے پر عہدیداران نے مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اپنے مطالبات کے حق میں ہر صورت 19جولائی کو بنی گالہ کے سامنے دھرنا دینگے ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار کرامت تنولی کے مطابق ہمارے کئی عہدداروں کو حالیہ دنوں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے اور بنی گالہ کے سامنے دھرنا دینے کے اعلان کے بعد حکومت نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے عہدوں سے بر طرف کیا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے حق کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاج ہمارا حق ہے، احتجاج کے بعد صوبائی حکومت نے ہمارے مطالبات پورے کرنے کے بجائے الٹا انتقامی کارروائیاں شروع کی گئی جو افسوس ناک ہے،اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ینگ ٹیچرز کے عہدیدار وں کے حوصلے پست نہیں ہونگے بلکہ مزید بلند ہونگے اور بنی گالا میں 19جولائی کو احتجاج ہر صورت ہوگا احتجاج ہمارا حق ہے ینگ ٹیچرز ہری پور کے عہدیدار کرامت تنولی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر خزانہ معماران قوم کو عزت دیکر سی پی فنڈ کو ختم کیاجائے۔اساتذہ کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائے اور ہمارے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے انکوپوراکیاجائے۔