اشتہاری ملزم کے 2 سہولت کار گرفتار‘ مقدمہ درج

  اشتہاری ملزم کے 2 سہولت کار گرفتار‘ مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) پشاور تھانہ انقلاب پولیس نے اشتہاری مجرمان کوپناہ دینے والے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار سہولت کاروں کا تعلق پشاور کے نواحی علاقہ ماما خیل سوڑی زئی پایان سے ہے جنہوں نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو پناہ دی تھی، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے اشتہاری مجرمان کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے جس کے دوران گزشتہ روز دو سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ انقلاب افتخار خان نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری سفیر اللہ ولد گل خان کو پناہ دینے والے سہولت کاروں خائستہ رحمان ولد حبیب الرحمان اور نواب ولد مسرت خان کو گرفتار کر لیاجنہوں نے اشتہاری مجرمان کو پناہ دی تھی، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے