اسلامیہ کالج‘ ہاسٹل میں مقیم طلباء کیلئے پروقار تقریب
پشاور(سٹی رپورٹر)اسلامیہ کالج پشاور کی جانب سے ہاسٹلوں میں رہنے والے گھروں سے دور افغانستان اور چترال اور ملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے طلبہء کیلئے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس دوران اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل مجید خان اور دیگر ااعلیٰ انتظامیہ نے ہارڈنگ ہاسٹل کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود افغانستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو عید مبارک باد دی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ خوشی کے اس موقع پر تنہا نہیں سب مل کر عید کو منائینگے۔ اس موقع پر ڈاکٹر گل مجید خان نے کہا کہ گھروں اور اپنے پیاروں سے دور عید جیسی تہوار منانا یقیناً بہت مشکل ہوتا ہے تاہم اس لئے انتظامیہ کی جانب سے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تاکہ ان طلبہ کو بھی اس خوشی میں شامل کیا جائے اور انہیں تنہائی کا احساس نہ ہو واضح رہے کہ پرووسٹ اسلامیہ کالج کی جانب سے گزشتہ روز ایک لیٹر کالج کے کچھ پروفیسرز کو لکھا تھا کہ چترال اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ عید ہاسٹل میں منائنگے اور استدعا کی گئی تھی کی عید کی خوشیوں میں ان طلبہ کو بھی یاد کیا جائے پرووسٹ اسلامیہ کالج کے اس اقدام کو کافی سراہا گیا ہے۔