پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا صفایا ہوجائیگا:ظاہرشاہ طورو

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا صفایا ہوجائیگا:ظاہرشاہ طورو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        پشاور (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعا ت اور پارٹی کے صوبائی ترجمان وخیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبر ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ 17 جولائی کو پنجاب میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بدترین شکست سے دوچار ہوگی او ر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت کی طرف سے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں تحریک انصاف  تما م نشستیں جیت کر مسلم لیگ (ن) کا صفایا کردیگی حکمران جماعت اختلافات کا شکار ہوگئی ہے امپورٹڈ حکومت چند د ن کی مہمان ہیں عوام کو بہت جلد امپورٹڈ حکومت سے نجات مل جائیگی۔انہوں نے   پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے  بجلی کی قیمتوں میں روزبروز اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صارفین کی جیبوں پر  اربوں روپے کا ڈاکہ پڑے گا بجلی کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے غریبوں کیلئے بجلی بلوں کی ادائیگی بھی ناممکن ہوگئی ہے ایک طرف بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا جارہا ہے تو دوسری طرف بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کردیاہے  ظاہر شاہ طورو نے  کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران مہنگائی کے بار ے میں چیخیں لگائی جارہی تھیں اور پی ٹی آئی حکومت کو نااہلی و نالائقی کے طعنے دیئے جارہے تھے لیکن امپورٹڈ حکومت کی طرف سے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں بار بار مہنگائی بم گرانے سے غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہوگئی ہے جبکہ غریبوں کے بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں