ہمیں توانائی کے اپنے وسائل پر توجہ دینا ہو گی،مصدق ملک 

  ہمیں توانائی کے اپنے وسائل پر توجہ دینا ہو گی،مصدق ملک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمیں توانائی کے ان تمام وسائل پر توجہ دینی چاہیے جو ہماری زمین پر پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق مسعود ملک نے گوادر پرو کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے توانائی کے بحران کو طویل عرصے تک حل کرنے میں مقامی وسائل کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔پاکستان کا توانائی کا شعبہ ایک بار پھر ناکارہیوں، بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں، درآمدی فوسل فیول پر بڑے پیمانے پر انحصار اور ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ایک بار پھر توازن کا شکار ہے، یہ پہلی بار نہیں کہ پاکستان توانائی کے بحران میں پھنسا ہو۔ اس سے بدتر بات یہ ہے کہ بجلی کی کل پیداوار کے مقابلے میں گرمیوں کے مہینوں کی وجہ سے مطالبات میں تیزی سے اضافہ ہونے کے بعد اسے بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔گوادر پرو کے مطا بق توانائی کی حفاظت ضروری ہے کیونکہ ہم نے جس قسم کی رکاوٹ دیکھی ہے وہ ہماری اقتصادی بہبود کے لیے ممکنہ خطرہ ہے۔ مزید مقامی اور قابل تجدید وسائل کی تلاش توانائی کی حفاظت کی کلید ہے،اس بات کی نشاندہی پاکستان اقتصادی سروے 2021-22 نے کی۔اس کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہاپاکستان میں اس وقت ہمیں جس مسئلے کا سامنا ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں ایندھن درآمد کرنا پڑتا ہے جس پر ہمارے زیادہ تر پاور پلانٹس چلتے ہیں۔ یہ درآمد ہمارے خزانے پر، ہمارے بیرونی شعبے پر، اور روپے کی قدر پر بھی بھاری بوجھ ڈالتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت پائیدار ترقی کے حصول کے لیے توانائی کے نظام میں بنیادی تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔
مصدق ملک