”عالمی سازش“اور احتساب کے بیانیہ کا بھانڈا پھوٹ گیا، شیری رحمن 

  ”عالمی سازش“اور احتساب کے بیانیہ کا بھانڈا پھوٹ گیا، شیری رحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ ”عالمی سازش“کے بیانیہ کے ساتھ احتساب کے بیانیہ کا بھی بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے اپنے وزراء بھی اب تحریک انصاف کی انتقامی کاروائیوں اور من گھڑت کیسز کے گواہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس بیانیہ کو لیکر عمران خان پونے چار سال مخالفین کو نشانا بناتے رہے وہ محض ایک کھوکھلا نعرہ نکلا۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے سیاسی مقاصد کیلئے قانون اور احتساب کے اداوں کو یرغمال بنایا۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد احتساب کے عمل میں کس سطح پر مداخلت کی گئی اس کی اب تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو پتا ہونا چاہئے کہ تحریک انصاف نے پونے چار سال اداروں اور قوانین کی کس طرح دھجیاں اڑائی،اقتدار ملک و قوم کی امانت ہوتا ہے۔ 
شیری رحمن